امریکہ میں بہت دیر تک کووڈ کی علامات کے ساتھ رہنے والے سیاہ فام افراد کے لئے پریشانی۔ امریکی میڈیا

2022/09/26 16:28:06
شیئر:

 امریکی میڈیا ادارے سائنٹفک امریکن کے مطابق  کرونا وائرس کا سبب بننے والے عارضی انفیکشن کے نتیجے میں پیدا ہونےوالے
 اثرات مہینوں یا سالوں تک قائم رہ سکتےہیں ۔ اس کی پیتھالوجی میں اکثر علمی خرابی ("دماغی دھند") اور مسلسل تھکاوٹ شامل ہوتی ہے جو معمولی جسمانی یا ذہنی مشقت کے بعد بھی بگڑ جاتی ہے۔
ایک ساہ فام امریکی خاتون  انجلا کا کہنا ہے کہ اس کی جوانی، جنس اور نسل نے خاص طور پر اس کے لیے ڈاکٹروں کو یہ باور کرانا مشکل بنا دیا کہ اس کی علامات حقیقی تھیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’میں زیادہ تر سفید فام مرد ڈاکٹروں کو دیکھ رہی تھی، اور ایمرجنسی روم میں پیش ہونے والی ایک نوجوان ڈاکٹر نے میری علامات کو  ایک دماغی وہم قرار دے دی۔
 اسی طرح کے واقعات دیگر سیاہ فام لوگوں کےساتھ بھی پیش آرہے ہیں۔