امریکی شہر اوکلینڈ میں پانچ دنوں میں فائرنگ کے 7 واقعات میں 6 افراد ہلاک

2022/09/26 10:14:21
شیئر:

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اکثر معمول بن چکے ہیں۔ کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں 19 سے 23 ستمبر تک پانچ دنوں میں فائرنگ کے سات واقعات ہوئے، جن میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔فائرنگ کے ان سات واقعات میں سے زیادہ تر عوامی مقامات پر پیش آئے جن میں کئی بے گناہ راہگیروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور اب تک زیادہ تر واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

امریکی ویب سائٹ "گن وائلنس آرکائیوز"  کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں برس 25 ستمبر تک، امریکہ میں  "وسیع پیمانے پر فائرنگ" کے 498 واقعات رونما ہوئے  ہیں اور ہر فائرنگ کے واقعے  میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو تے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق اب تک امریکہ میں گن وائلنس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  32,600 سے زائد ہے۔