چینی عوام کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد ، وزارت خارجہ

2022/09/26 19:37:57
شیئر:
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 26 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا  کہ چینی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستانی عوامی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اور یقین ہے کہ پاکستانی بھائی سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پالیں گے اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔
وانگ وین بن نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور "آہنی " بھائی ہیں، جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے رہےہیں۔ پاکستان میں سیلاب کے بعد سے چین نے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور فوری طور پر پاکستان کی مدد کے لیے ایکشن لیا۔ "چینی حکومت نے پاکستان کو 400 ملین یوآن کی انسانی امداد فراہم کی ہے، اور چینی عوام نے بھی فعال طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔