چین کی سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری کی پہلے 8 ماہ میں مسلسل ترقی ، وزارت تجارت

2022/09/26 15:53:21
شیئر:

چین کی وزارت تجارت نے چھبیس تاریخ کو جنوری سے اگست تک چین کی سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں رپورٹ جاری کی۔
وزارت تجارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے اگست تک، چینی کاروباری اداروں کے ذریعہ کئے گئے سروس آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں کی مالیت 1.228 ٹریلین یوآن رہی، جو کہ سال بہ سال 12.5 فیصد زیادہ ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ کے نقطہ نظر سے، جنوری سے اگست تک، امریکہ،چین کے ہانگ کانگ، اور یورپی یونین سے چین کی آف شور سروس آؤٹ سورسنگ کی عمل درآمد کی ویلیو بالترتیب 100.8 بلین یوآن، 97.4 بلین یوآن اور 62.4 بلین یوآن رہی، جو کہ سال بسال بالترتیب 8.8%، 16.4% اور 15.0% زیادہ ہے۔ان معاہدوں کا کل حجم چین کی آف شور سروس آؤٹ سورسنگ کی کل عمل درآمد ویلیو کا 54.4% بنتا ہے۔
روزگار کے نقطہ نظر سے، اگست کے آخر تک، چین کی سروس آؤٹ سورسنگ نے کل 14.52 ملین ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے ہیں۔