چین کے نمائندے کا وینزویلا کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف انسانی حقوق کونسل میں اظہار خیال

2022/09/27 15:10:14
شیئر:

چینی نمائندے نے 26 تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس میں وینزویلا پر فیکٹ فائنڈنگ مشن کے ڈائیلاگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کی اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ وینزویلا کے خلاف یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹائے .

چینی نمائندے نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے پر اصرار کرتا ہے، وینزویلا کے تمام فریقوں کی آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی حل تلاش کرنے کی حمایت کرتا ہے اور وینزویلا کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف  غیر قانونی یکطرفہ جبری اقدامات نافذ کیے ہیں، جو طاقت کی سیاست اور جبر پر مبنی سفارت کاری کی ایک واضع مثال ہے۔ امریکہ نے وینزویلا کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور لوگوں کی معاش کو بہتر بنانے کی کوششوں میں شدید رکاوٹیں ڈالی ہیں، وینزویلا کے عوام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور وینزویلا کے عوام کے  بنیادی انسانی حقوق  کو پامال کیا ہے جنہیں فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔ وینزویلا پر فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اپنی رپورٹ میں وینزویلا کی اقتصادی اور سماجی ترقی، وبائی ردعمل اور انسانی امداد پر یکطرفہ زبردستی اقدامات کے اثرات کا ذکر نہیں کیا۔ اس میں غیر ثابت شدہ معلومات کا استعمال کیا گیا اور غیر جانبداری اور معروضی حقائق  کو نظر انداز کیا گیا۔چین اس پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔