چینی وزیرخارجہ سے گیارہ یورپی ممالک کے رہنماوں اور وزرائے خارجہ کی اہم ملاقاتوں پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2022/09/27 16:34:02
شیئر:

ستائیس تاریخ کو منعقدہ چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ای سے  گیارہ یورپی ممالک کے رہنماوں اور وزرائے خارجہ کی ملاقاتوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ حال ہی میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران سربیا، فرانس، برطانیہ، پولینڈ، ہنگری، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں، معززین اور وزرائے خارجہ ،اور  یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی سے الگ الگ ملاقات کی۔انہوں نےباہمی تفہیم کو بڑھانے ، ٹھوس تعاون کو فروع دینے اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنےکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یورپی یونین اسٹریٹجک خود مختاری پر قائم رہتے ہوئے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔

یورپی فریق نے چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی ، ایک چین اصول پر قائم رہنے کا اعادہ کیا اور متعلقہ شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔