ستر سے زائد ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مشترکہ تقریر

2022/09/27 11:01:51
شیئر:

26 ستمبر کوجنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51 ویں اجلاس میں پاکستان نے تقریباً 70 ممالک کی جانب سے مشترکہ تقریر کی، جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ تمام ممالک  کے اقتدار اعلی ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ ہم انسانی حقوق کے مسائل پر سیاست اور دوہرے معیارات کی مخالفت کرتے ہیں اور انسانی حقوق کے بہانے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔ تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ 
بنی نوع انسان کو اس وقت کووڈ-19 سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے، اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنا چاہیے، عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیے، مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینا چاہیے اور انسانی حقوق کے تحفظ  کو فروغ دینا چاہیے۔
اجلاس کے دوران 20 سے زائد ممالک نے انفرادی طور پر بات کرتے ہوئے چین کی حمایت کی ہے۔ تقریباً 100 ممالک نے مختلف طریقوں سے چین کے جائز موقف کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ۔