چین نے کامیابی سے تجرباتی سیٹلائیٹ نمر16 A/B اور تجرباتی سیٹلائٹ نمبر 17 لانچ کردیا

2022/09/27 10:58:24
شیئر:

بیجنگ وقت کے مطابق، 27 ستمبر  کی صبح  سات بج کر پچاس منٹ پر،  چین نے لانگ مارچ 6 کیریئر راکٹ  کے ذریعے "ایک راکٹ   تین سیٹلائٹس " کے انداز میں تجرباتی سیٹلائیٹ نمر16 A/B  اور تجرباتی سیٹلائٹ  نمبر 17 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا ۔
سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں  داخل ہوئے  اور لانچنگ کا عمل مکمل طور پر کامیاب رہا۔ سیٹلائٹس کا یہ گروپ بنیادی طور پر زمین کی مردم شماری، شہری منصوبہ بندی اور آفات سے بچاؤ اور تخفیف آفات  کے لیے استعمال ہوگا۔یہ مشن لانگ مارچ سیریز  کی   کیریئر راکٹ  کی 440ویں پرواز ہے۔