امریکی معیشت کو بڑے مسائل کا سامنا ہے،وائٹ ہاؤس کے سابق اقتصادی مشیر

2022/09/27 11:09:46
شیئر:

26 ستمبر کو وائٹ ہاؤس کے سابق اقتصادی مشیر اسٹیو مور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں تیزی سے اضافے سے عالمی معاشی کساد بازاری کا خطرہ بہت بڑھ چکا ہے، امریکی معیشت کو کافی بڑے مسائل کا سامنا ہے، جس کا حل تلاش کرنا مشکل ہے.
مور نے کہا کہ  فیڈرل ریزرو اور امریکی حکومت نے گزشتہ سال افراط زر سے متعلق غلط اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے اُس وقت کہا تھا کہ مہنگائی عارضی ہے لیکن درحقیقت اس نے جڑ پکڑ لی ہے۔ مور کے  خیال میں امریکی حکومت کی جانب سے مارکیٹ میں ٹریلین ڈالر کی لیکویڈیٹی کا لاپرواہ اقدام افراط زر کی اصل وجہ ہے۔