2021 میں چین کی تعلیم میں کل سرمایہ کاری 6 ٹریلین یوآن کے قریب ،وزارت تعلیم

2022/09/27 15:18:10
شیئر:

27 ستمبر کو چین کی وزارت تعلیم کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں متعلقہ اہلکار وں نے بتایا  کہ 2021 میں چین میں تعلیم پر کل سرمایہ کاری 5 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعلیم کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مالی وسائل مضبوط  ہیں . ملک میں تعلیم پر ہونے والی کل سرمایہ کاری میں سے 80% قومی مالیاتی تعلیمی فنڈز سے آتی ہے، یوں گزشتہ دس برسوں میں چین میں متعدد چینلز کے ذریعے تعلیمی فنڈز اکٹھا کرنے کے نظام کو مزید مستحکم اور بہتر کیا گیا ہے جس کا مرکزی ذریعہ سرکاری سرمایہ کاری ہے۔