27 ستمبر کو، نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر آف چائنا اور 360 کمپنی نے نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر سمندر پار سائبر حملے سے متعلق دوسری تحقیقاتی رپورٹ جاری کی۔ اس تازہ ترین رپورٹ میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے مخصوص انٹروژن آپریشنز آفس (TAO) کی جانب سے نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے خلاف ہزاروں سائبر حملوں کی مزید اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر سائبر حملے کے دوران، TAO نے چین کے بنیادی ڈھانچے میں داخلی کنٹرول حاصل کیا، اور اسے چینی صارفین کا نجی ڈیٹا چرانے اور متعدد حساس افراد کی معلومات کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔