بین الاقوامی برادری افغانستان کی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے حقیقی کوششیں کریں، چین

2022/09/28 10:28:42
شیئر:

افغان مسئلے پر  ستائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چینی نمائندے نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے افغان عبوری حکومت کے ساتھ عملی طور پر بات چیت کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ اگست میں غیر ملکی افواج کے عجلت میں انخلاء سے 20 سالہ افغان جنگ کا خاتمہ ہوا اور افغانستان پرامن تعمیر نو کے نئے مرحلے میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ 20 سال کی تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ فوجی مداخلت اور غیر ملکی ماڈل کسی صورت کام نہیں آئیں گے، افغانستان کے مستقبل اور تقدیر کا تعین افغان عوام ہی کر سکتے ہیں۔ گنگ شوانگ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان عبوری حکومت کے ساتھ عملی طور پر رابطہ برقرار رکھنا چاہیے، فعال طور پر بات چیت کرنی چاہیے، تحمل سے رہنمائی کرنی چاہیے، باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھانا چاہیے اور افغان عبوری حکومت کو نظم و نسق میں  روا داری اور اعتدال پسند ہونے میں مدد کرنی چاہیے۔

    گنگ شوانگ نے کہا کہ چین روس، پاکستان، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے منفرد کردار ادا کرنے کا منتظر ہے۔