امن و ترقی کے لیے جوہری توانائی کی خدمات کے مشترکہ ہدف پورا کرنے کے لیے چینی مندوب کی اپیل

2022/09/28 10:53:48
شیئر:

ستائیس تاریخ کو چینی مندوب وانگ چھانگ نے  بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی 66ویں جنرل کانفرنس کی عام بحث سے خطاب کرتے ہوئے مختلف فریقوں سے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لیے  اتحاد و تعاون کرنےاور متعلقہ خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے  کی اپیل کی  تاکہ" امن و ترقی کے لیے جوہری توانائی کی خدمات " کا مشترکہ ہدف پورا کیا جائے۔

چینی مندوب نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ترقی بنی نوع انسان کا ہمیشہ  کا موضوع ہے۔چین  جوہری توانائی کی ترقی اور جوہری توانائی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایجنسی کی کوششوں کو خوب سراہتا ہے۔

چینی مندوب نے مزید کہا کہ چین صاف ، کم کاربن، محفوظ  اور موثر  توانائی کے جدید نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل اہداف کے حصول کے لیے جوہری توانائی کو ایک اہم آپشن کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔چین جوہری توانائی کے شعبے میں اپنی خوبیوں  سے استفادہ کرتے ہوئے خوراک کی حفاظت ، صحت عامہ اور ماحول کے انتظام  سمیت عالمی امور میں مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔