اٹھائیس تاریخ کو وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بن نے کہا
کہ یوکرین کے معاملے پر ہمارا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ہم ہمیشہ اس بات پر قائم رہتے
ہیں کہ تمام ممالک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے،
اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے۔دوسری طرف
تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے، اور تائیوان کا مسئلہ مکمل طور
پر چین کا اندرونی معاملہ ہے، یہ یوکرین کے مسئلے سے بنیادی طور پر مختلف ہے، اور
دونوں کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔ تائیوان کے مستقبل کا فیصلہ
تائیوان کے ہم وطنوں سمیت تمام چینی عوام ہی مشترکہ طور پر کر سکتے ہیں۔تائیوان کے
مسئلے کو یوکرین کے مسئلے سے جوڑنے کی کوئی بھی کوشش نا پاک مقاصد پر مبنی سیاسی
جوڑ توڑ ہے ،جس سے قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے احترام کو پامال کیا
جا رہا ہے اور یہ چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کے مترادف ہیں۔