شی جن پھنگ اور ارجنٹائن کے صدر فرنانڈیز کی طرف سے چین اور ارجنٹائن کے درمیان عوامی تبادلے کے اعلیٰ سطحی فورم کے نام تہنیتی پیغام

2022/09/28 21:52:49
شیئر:

28 ستمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ اور ارجنٹائن کے صدرآربرٹو فرنانڈیز نے بالترتیب چین-ارجنٹینا کے عوامی تبادلے کے اعلیٰ سطحی فورم  کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ اس سال چین اور ارجنٹائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ اور چین ارجنٹائن دوستانہ تعاون کا سال بھی ہے۔ پچھلی نصف صدی کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کی آزمائشوں پر پورے اترے ہیں اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی، تعاون اور مشترکہ ترقی کا نمونہ بن گئے ہیں۔ چین- ارجنٹائن تعلقات کی جامع اور تیز رفتار ترقی چین-لاطینی امریکہ تعلقات کی مضبوط ترقی کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ شرکاء اجلاس  چین- ارجنٹائن جامع تزویراتی شراکت داری میں ایک نیا باب لکھنے میں مدد کرنے کے لیے ذہن سازی کریں گے اور اتفاق رائے پیدا کریں گے اور چین- لاطینی امریکہ کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

مسٹر فرنانڈیز نے اپنے پیغام میں  کہا کہ ارجنٹائن اور چین نے نصف صدی سے مل کر کام کیا ہے اور پختہ یقین ہے کہ دونوں فریق اعلیٰ سطح کی ترقی کے ساتھ ہم نصیب معاشرے  کا آغاز کریں گے۔ دونوں ممالک کے میڈیا کے درمیان نتیجہ خیز تعاون نے دونوں عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ دونوں فریق تعاون کو مزید وسعت دیں گے، ارجنٹائن اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں حصہ ڈالیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور عالمی امن و ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔

 چین اور ارجنٹائن کے عوامی تبادلے کا اعلیٰ سطحی فورم اسی دن بیجنگ میں منعقد ہوا جس کا موضوع تھا "میڈیا کے تبادلے کو وسعت دینا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کی جستجو"۔ فورم کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ اور ارجنٹائن کے  پبلک میڈیا کے سٹیٹ سیکرٹری کے دفاتر  مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔