چینی اور غیر ملکی تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانے پر زور

2022/09/28 19:31:21
شیئر:

"تہذیبوں کے درمیان تبادلے ,  باہمی سیکھنے کو فروغ دینا اور ایک کھلی اور جامع دنیا کی تعمیر" کے موضوع پر 27 تاریخ کو ویڈیو لنک  کے ذریعے ایک بین الاقوامی سمپوزیم  منعقد ہوا۔ یہ ایک متوازی اجلاس ہے جس کی میزبانی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے 51ویں اجلاس کے دوران ، چین کی اقوام متحدہ کی ایسوسی ایشن نے کی تھی۔ شرکاء نے تہذیبوں کے تنوع کا احترام، تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینے اور کھلی اور جامع ترقی کو مستحکم کرنے جیسے موضوعات پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔