چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں معاون اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہا ہے،وزارت خارجہ

2022/09/29 15:14:42
شیئر:

29 ستمبر کو چین کے  نائب وزیر خارجہ ما چھاو شو نے نئے عہد میں چین کے  سفارتی نظام کو متعارف کرایا۔

ما چھاو شو نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین اور دنیا کی عمومی ترقی کے رجحان کے پیش نظر ، بنی نوع انسان کے مستقبل اور تقدیر کے بارے میں بغور سوچا، اور چینی خصوصیات کے حامل  سفارتی نظریات اور طرز عمل کا ایک سلسلہ پیش کیا جو نئے وقت کے تقاضوں کی  عکاسی کرتا ہے جس سے نئے عہد میں  سفارت کاری کے بارے میں شی جن پھنگ کے جامع نظریات  کا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔

ڈپلومیسی پر شی جن پھنگ کے نظریات کی روشنی میں ،ہم پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں گے، اور باہمی احترام اور انصاف پسندی پر مبنی ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں معاون اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہا ہے اور رہے گا۔