رواں سال کے آخر تک چین بریکس کے تیس سے زائد اجلاسوں اور سرگرمیوں کی میزبانی کرےگا،وزارت خارجہ

2022/09/29 16:24:20
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے انتیس تاریخ کو کہا کہ رواں سال چین بریکس تعاون نظام کا چیئرمین ملک ہے۔ اس وقت تک چین نے  ایک سو تیس سے زائد متعلقہ اجلاسوں اور  سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ رواں سال کے آخر تک چین بریکس کے مزید  تیس سے زیادہ اجلاسوں اور سرگرمیوں کی میزبانی کرےگا۔ چین بریکس ممالک کے ساتھ ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی کے لئے کوششیں کرتا رہےگا اور عالمی امن و ترقی کے عمل میں مثبت کردار ادا کرےگا۔