چینی رہنماء یوم شہداء کے موقع پر عوامی ہیروز کی یادگار پر نذرانہ عقیدت پیش کریں گے

2022/09/29 11:24:28
شیئر:

30 ستمبر  چین میں یوم شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔اسی روز  چینی صدر شی جن پھنگ اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور دیگر ریاستی رہنما، مختلف حلقوں کے نمائندوں کے ساتھ مل کر تھیان آن من اسکوائر پر عوامی ہیروز کو نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ چائنا میڈیا گروپ یہ تقریب براہ راست نشر کرے گا۔