چین کا امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پر آبائی باشندوں کے حقوق کو فروغ دینے پر زور

2022/09/29 11:22:15
شیئر:

28 تاریخ کو، چین کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آبائی باشندوں کے حقوق سے متعلق میکانزم ڈائیلاگ کے 51 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے آبائی باشندوں کے ساتھ ہونے والے منظم امتیازی سلوک اور جبر پر سنجیدگی سے غور کریں۔انہوں نے کہا کہ چین کو متعلقہ ممالک میں آبائی باشندوں کے ساتھ طویل المیعاد امتیازی سلوک، غیر منصفانہ سلوک اور یہاں تک کہ بدسلوکی پر گہری تشویش ہے۔ تحقیقات کے مطابق  امریکہ میں آبائی باشندوں کو سرکاری خدمات تک رسائی اور  انتخابی مالیاتی وسائل کی کمی سمیت کافی  رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔ اس وقت ملک میں آبائی باشندوں کی مجموعی سیاسی حیثیت اور سیاسی اثر و رسوخ امریکی آبادی میں ان کے تناسب سے بہت کم ہے۔ کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی آبائی باشندوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے شواہد چونکا دینے والے ہیں  ۔

چینی نمائندے نے مذکورہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے آبائی باشندوں کے ساتھ ہونے والے منظم امتیازی سلوک اور جبر پر سنجیدگی سے غور کریں اور اقوام متحدہ کے آبائی باشندوں کے حقوق کے اعلان پر عمل درآمد کریں۔