امریکہ میں ایسی ریاستوں میں آتشیں ہتھیاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ پایا گیا ہے جنہوں نے اسلحہ چھپا کر لے جانے کی اجازت کی پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ جان ہاپکنز بلومبرگ سکول آف پبلک ہیلتھ

2022/09/29 15:16:45
شیئر:

 

جانز ہاپکنز بلومبرگ سکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین کی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ امریکہ کی 34 ریاستوں کی جانب سے عوام میں چھپے ہوئے آتشیں اسلحہ لے جانے والے شہریوں پر پابندیوں میں نرمی کے بعد پہلے 10 سالوں میں آتشیں اسلحے سے حملوں کی اوسط شرح میں پیشن گوئی کے رجحانات کے مقابلے میں اوسطاً 9.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ امریکی معاشرے کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔.

 اس مطالعے میں پالیسی کی تبدیلیوں کے  پہلوؤں کا جائزہ لیا گیاکہ جب ریاستوں نے چھپے ہوئے آتشیں اسلحے لے جانے والے شہریوں کے لیے اپنے قوانین کو نرم کیا، تو بندوق کے تشدد پر مجموعی اثرات کیا مرتب ہوئے۔ 

اس تحقیق سے پتا چلا کہ کم پابندی والے قوانین کی طرف بڑھنے سے آتشیں اسلحے سے حملوں کی شرح میں 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا  جو کہ 12.75 فی 100,000 تھا۔