شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے دفاعی تعاون میں بہترین نتائج ،وزارت دفاع

2022/09/29 17:23:51
شیئر:

29 تاریخ کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان تھان کھی فی نے حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاعی تعاون میں چین کی شرکت اور کردار کا تعارف کرایا۔

حالیہ برسوں میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے دفاعی تعاون نےبہترین نتائج حاصل کیے ہیں۔ فریقوں کے درمیان مواصلات کا نظام بہتر انداز سے چل رہا ہے اور عملی تعاون مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ تعلیم و تربیت، سرحدی دفاعی تعاون، عسکری اور دیگر شعبوں میں وسیع تبادلے اور تعاون کا اہتمام  کیا گیا۔ تمام رکن ممالک نے اہم بین الاقوامی سلامتی کے مسائل پر اپنے موقف کو بروقت مربوط کیا ہے، "ایس سی او  کی آواز" کو مزید تقویت دی ہے، اور عالمی اور علاقائی سلامتی اور یکجہتی کے  استحکام کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔