چین کی تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت

2022/09/30 10:13:51
شیئر:

 

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کھہ  فائی نے 29 تاریخ کو تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت جیسے مسائل کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کی جانب سے متعلقہ اقدامات سے چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس سے دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات  شدید متاثر ہوئے ہیں۔چین کو اس پر سخت تشویش ہے ۔ چین اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور  امریکہ سے بھرپور احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے میں امریکہمیں کچھ لوگوں نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی کی ہے اور چین۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، امور تائیوان سے متعلق چین سے کیے گئے سیاسی وعدوں کو پامال کیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا یہ سلسلہ بہت خطرناک اور انتہائی نقصان دہ ہے۔ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے غلط اقدامات کے خلاف سخت جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔  امریکہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تائیوان ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کے ساتھ اپنی فوجی ملی بھگت بند کرے ، بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔