چینی رہنماوں کا یوم شہداء کے موقع پر عوامی ہیروز کی یادگار پر نذرانہ عقیدت

2022/09/30 16:07:59
شیئر:

30 ستمبر  چین میں یوم شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔   تیس تاریخ کی صبح  چینی صدر شی جن پھنگ اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور دیگر ریاستی رہنماوں نے  تھیان آن من اسکوائر پر عوامی ہیروز کو نذرانہ عقیدت پیش کیا  اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔