چین اور پاکستان کی چیلنجز سے نمٹنے کی مشترکہ کوششیں، چینی وزارت خارجہ

2022/09/30 16:57:34
شیئر:

 30 ستمبر کو  چینی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ اطلاعات کے مطابق 27 تاریخ کو پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکی میگزین "فارن پالیسی" کو انٹرویو کے دوران جب رپورٹر نے پوچھا کہ ان کا کیا خیال ہے کہ "چین نے سیلاب سے نمٹنے میں پاکستان کی مکمل مدد نہیں کی"،  تو بلاول نے جواب دیا کہ " یہ بیان بالکل غلط ہے، جب بھی پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  تو چین نے  ہمیشہ ہماری مدد کی۔ چین نے سب سے پہلے پاکستان کی معیشت کو بچانے اور سیلاب سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس میں ہنگامی امداد فراہم کرنا اور قرضوں میں کمی شامل ہے"۔ اس حوالے سے چین کا تبصرہ کیا ہے؟
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ  نینگ نے کہا کہ ہم نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول کے ریمارکس کو بھی دیکھا ہے جو کہ چین پاکستان دوستی اور باہمی اعتماد کی حقیقی نوعیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ چین اور پاکستان  ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے  ہیں۔ پاکستان میں 2010 میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے لے کر 2021 میں ٹڈی دل کی آفت  تک، 2008 میں چین کے ون چھوان کے زلزلے سے لے کر چین کے حالیہ لوڈنگ زلزلے تک، چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ چاہے پاکستان قدرتی آفات کے چیلنجوں سے نمٹ رہا ہو یا معاشی اور مالی مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہو، چین نے ہمیشہ اس کی ہر ممکن مدد کی ہے۔
پاکستان میں سیلاب کے بعد چین کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کے دو پہلو ہیں۔پہلایہ کہ  یہ امداد بر وقت اور بڑے پیمانے پر دی گئی . دوسرا  یہ کہ اس میں چینی حکومت اور عوام دونوں نے حصہ لیا ہے۔ حقائق نے ثابت کر دیا ہے کہ چین پاکستان دوستی کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں گہری ہیں اور اس میں مضبوط قوت شامل ہے۔