چینی صدر شی جن پھنگ کی C919 بڑے مسافر بردار ہوائی جہاز کی پروجیکٹ ٹیم کے نمائندوں سے ملاقات

2022/09/30 18:28:00
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے 30 تاریخ کی صبح بیجنگ میں C919 بڑے مسافر بردار ہوائی جہاز کی پروجیکٹ ٹیم کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پروجیکٹ کے نتائج کی نمائش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے C919 بڑے مسافر بردار ہوائی جہاز کی ترقی کی مرحلہ وار کامیابیوں کی مکمل تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین کے بڑے طیاروں کی نیلے آسمان میں پرواز  قومی ارادے، قومی خواب اور عوام کی توقعات  کے عین مطابق ہے۔  نئے قومی نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سکیورٹی اور کوالٹی کو اولین حیثیت دی جانی چاہئیے اور کلیدی ٹیکنالوجیز میں مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے طاقتور ملک کی تعمیر کو مزید فروغ دینا چاہئیے۔
C919 بڑا مسافر بردار طیارہ چین کا پہلا ٹرنک لائن جیٹ طیارہ ہے جو بین الاقوامی فضائی اہلیت کے معیارات کےعین مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں چین کے آزادانہ املاک دانش کے حقوق ہیں۔