چین کی دوسری صد سالہ منزل

2022/09/30 16:12:09
شیئر:
یکم اکتوبر چین کا قومی دن ہے۔ موجودہ قومی دن کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسواں قومی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں چین کی دوسری صد سالہ منزل کے اہداف طے کیئے جائیں گے۔

واضع رہے کہ چین کی دو صد سالہ منزلیں ہیں۔ پہلی یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے قیام کی پہلی سو سالہ سالگرہ کے موقع پر چین میں ایک اعتدال پسند  خوشحال معاشرہ قائم کیا جائے۔ یہ منزل پچھلے سال پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہے۔دوسری صد سالہ منزل یہ ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سو سالہ سالگرہ یعنی موجودہ صدی کے وسط تک چین کو ایک طاقتور ، جمہوری ،تہذیبی ،ہم آہنگ اور  خوبصورت سوشلسٹ ملک بنایا جائے گا۔سی پی سی کے مزکورہ اجلاس میں اس منزل کی تکمیل کے روڈ میپ اور متعلقہ طریقہ کار مرتب کئے جائیں گے۔ اسی وجہ سے یہ اجلاس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔