سربراہان مملکت کی قیادت میں چین پاک دوستی اور تعلقات کی بے مثال ترقی

2022/09/30 16:37:02
شیئر:

چین میں پاکستان کو آہنی پاکستان کہتے ہیں۔حالیہ برسوں میں چین پاکستان تعلقات مزید ترقی کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کی قیادت میں یہ روایتی دوستی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ اپریل 2015 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کا دورہ کیا ۔اس دورے کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی تعلقات کو  ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا ۔
دونوں ملکوں نے  ٹھوس اقدامات کے ذریعے اس بے مثال دوستی کو مسلسل فروغ دیا ۔2020  میں چین میں کووڈ۱۹  کی وبا پھیلنے کے بعد صدر پاکستان نے چین کے لئے حمایت کے اظہار کے لئے  چین کاخصوصی دورہ کیا ۔ پاکستان نے چین کو وقت پر ضروری امدادی سازو سامان بھیجا۔ رواں سال پاکستان میں آنے والے شدید سیلاب کے تناظر میں چین نے پاکستان کو چالیس کروڑ  یوان  کی امداد فراہم کی۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے بارہا چین پاک اقتصادی راہداری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ اہم  ملک ہے۔سی پیک ، دی بیلٹ اینڈ روڈ کے سلسلے میں فلیگ شپ منصوبہ ہے۔سی پیک کی کامیابی دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ ممالک کے ساتھ چین کے تعاون کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔