عالمی برادری کو ترقیاتی امور پر توجہ دینی چاہیے، اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب

2022/09/30 10:25:38
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ڈائی بِنگ نے اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی سماجی ترقی سے متعلق عام بحث سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ تعاون کے ذریعےترقیاتی امور پر توجہ دی جائے۔
ڈائی بِنگ نے کہا کہ ترقی امن و استحکام کی بنیاد ہے اور معاشی و معاشرتی مسائل کے حل  اور عوام کی خوشحالی کے لیے لازم ہے۔تاحال کووڈ۔۱۹ کی وبا، علاقائی تنازعات ، خوراک ، توانائی ، موسمیاتی بحران کے تناظر میں عالمی معیشت کی بحالی کو مشکلات درپیش ہیں اور  2030 کے ترقیاتی ایجنڈے  پر عمل درآمد میں بھی چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔عالمی برادری کواتحاد و تعاون کی مضبوطی سے ترقیاتی امور پر توجہ دینی چاہیے۔
ڈائی بِنگ نے واضح کیا کہ ہر ایک ملک کے اپنے اپنے قومی تقاضے اور ترقیاتی معیار ہے۔لہذا اسے آزادانہ اپنا ترقیاتی راستہ منتخب کرنے کا حق ہے۔عالمی برادری کو ہر ایک ملک کے ترقیاتی حقوق کا تحفظ  کرنا چاہیے اور بالادستی کی مخالفت کرنی چاہیے۔