چین میں فعال بیرونی تجارتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ، سروے رپورٹ

2022/09/30 10:11:38
شیئر:

چین کی عالمی تجارتی ترقیاتی کونسل نے انتیس تاریخ کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی کی بیرونی تجارتی سروے رپورٹ جاری کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں فعال بیرونی تجارتی اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ تیسری سہ ماہی میں بیرونی تجارتی اداروں کو مشرقی  ایشیا ، یورپی یونین اور امریکہ سے سب سے زیادہ آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی تجارتی اداروں نے تیسری سہ ماہی میں مزید لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 22.69فیصد  اداروں کی مجموعی تجارتی مالیت  اور 19.52 فیصد  اداروں کے حاصل شدہ منافع میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

رواں سال ، چین نے بیرونی تجارت  اور بیرونی سرمایہ کاری کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اپنائے ہیں ۔ حال ہی میں اس حوالے سے نئی پالیسیاں اپنائی گئی ہیں ۔