حال ہی میں بہت سے ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کو
فون کرتے ہوئے یا خطوط بھیجتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے
لیے مبارکباد پیش کی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی عنقریب ہونے والی 20ویں قومی
کانگریس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جن سربراہان نے جناب شی جن پھنگ کو مبارکبادکے پیغامات یا مبارکباد کے خطوط بھیجے، ان میں شمالی کوریا، ویتنام، لاؤس، کیوبا اور دیگر ممالک کے پارٹی اور ریاستی رہنما؛ روسی صدر ولادیمیر پوٹن، امریکی صدر بائیڈن اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد عالمی رہنما شامل ہیں۔