عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
انتونیو گوتریس اور کئی ممالک کے رہنماؤں اور حکومتی عہدیداروں نے چائنا میڈیا گروپ
کے ذریعے چینی عوام کو مبارکباد دی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
انتونیو گوئتریس نے کہا کہ میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر چینی
عوام کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں اور چین اور چینی عوام کو اپنی نیک خواہشات
بھیجنا چاہتا ہوں۔
پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں عوامی
جمہوریہ چین کے بھائیوں اور بہنوں کو قومی دن کی مبارکباد دیتا ہوں۔