پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ
یکم اکتوبر کو چین کے قومی دن کے موقع پر چین کی حکومت اور چینی عوام کو قومی دن
کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تہنیتی پیغام میں
کہا کہ چین، دوسری بڑی معیشت کے طور پر، مستقل طور پر بدلتی ہوئی دنیا میں استحکام
کا ذریعہ ہے۔
وزیرا عظم پاکستان نے مزید کہا کہ چین
موسمیات، مالیات، خوراک اور توانائی سے متعلق متعدد بحرانوں میں گھری ہوئی ترقی
پذیر دنیا کے لیے امید کی کرن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بین الریاستی تعلقات کا
چینی طریقہ کار محاذ آرائی پر تعاون کو ترجیح دیتا ہے، جو بنی نوع انسان کے ہم
نصیب سماج کی تشکیل کی بنیادی شرط ہے۔انہوں نے کہا، "میں ذاتی طور پر، چینی قوم کے
نظم وضبط اور گراں اخلاقی قدروں کا معترف ہوں۔ انہوں نےکہا 800 ملین لوگوں کو شدید
غربت سے نکالنا عوامی جمہوریہ چین کا عظیم کارنامہ ہے۔