افغانستان: خودکش دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی

2022/10/02 15:38:48
شیئر:

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے ہفتے کے روز کہا کہ کابل میں ایک تعلیمی مرکز میں جمعہ کو ہونے والے خودکش بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے جبکہ 82 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یو این اے ایم اے نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 35 افراد ہلاک اور 82 دیگر زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر ہلاکتیں لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی تھیں۔

جمعہ کی صبح مغربی کابل کے ایک محلے میں ایک تعلیمی مرکز کو خودکش دھماکہ ہوا جہاں طلباء کی ایک بڑی تعداد امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔

ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔