ایک بڑے غیرملکی تجارتی صوبے سے ایک اہم کھلے صوبے تک

2022/10/02 19:50:11
شیئر:

سال دو ہزار سات میں ایک خبر چینی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی،صوبہ زے جیانگ کے دیلشی گروپ  اور فرانس کے شنیاڈر گروپ  کے تعاون سے ایک  جوائنٹ  وینچر کمپنی قائم ہوئی۔دیلشی گروپ زے جیانگ کی ایک نچی کمپنی ہے  اور اس جوائنٹ وینچر کمپنی کا قیام اس وقت صوبہ زے جیانگ میں سب سے بڑا تعاون کا منصوبہ سمجھا جاتاتھا۔     
 دو سال قبل اس وقت کے زے جیانگ کے سربراہ شی جن پھنگ نے صنعت کاروں کے ساتھ ایک سیمینار میں مذکورہ دونوں کمپنیوں کے تعاون پر مذاکرات  کے حوالے سے تفصیلات سنیں اور اس بات پر زور دیا کہ اس وقت چین کو جدید ٹیکنالوجی ، انتظامی تجربات اور فروخت کے عالمی نیٹ ورک کی ضرورت ہے۔زے جیانگ کو بڑے  غیرملکی تجارتی صوبے سے کھلے پن کے اہم صوبے میں منتقل ہونا چاہیئے۔ 

ان کی کوششوں کے تحت ٹاپ 500  صنعتی ادارہ وال مارٹ زے جیانگ میں داخل ہوا ۔انہوں نے امریکہ ،فرانس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ قریبی و جامع تبادلوں کو بھی بھرپور فروغ دیا۔
اکتوبر دو ہزار دو سے مارچ دو ہزار سات تک ،شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ میں ساڑھے چار سال تک کام کیا۔ اس عرصے کے دوران زے جیانگ میں استعمال ہونےوالی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم تین ارب سے دس ارب امریکی ڈالر تک جا  پہنچا ،مینوفیکچرنگ کی صنعت کو بہتر بنایا گیا ہے اور کھلے پن میں زے جیانگ واقعی ایک بہت اہم صوبہ بن چکا ہے۔