یورپ کو قدرتی گیس کی شدیدقلت کا سامنا ہوگا، بین الاقوامی توانائی ایجنسی

2022/10/04 15:38:18
شیئر:

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے تین تاریخ کو ایک سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ یورپ رواں سال سردیوں میں تاریخ میں رونما نہ ہونے والے قدرتی گیس کی قلت کے بحران کا  سامنا کرے گا۔رپورٹ میں گیس کے کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیٹنگ سسٹم کے سیزن کے آغاز  سے قبل قدرتی گیس کے ذخائر کو یقینی بنانے کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کی گیس کی ضروریات کو گزشتہ پانچ برسوں کے اوسطاً معیار سے نو سے تیرہ فیصد تک کم ہونا چاہیئے۔ان میں بیشتر تبدیلی صارفین کو کرنی ہوگی ۔
رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اگر گیس کے استعمال میں کفایت شعاری نہ کی گئی اور روس نومبر سے گیس کی فراہمی  بند کردے گا ،تو گیس کے ذخائر کو پانچ فیصد تک کم کیا جائے گا۔اگر سردی کی لہر آئی تو قدرتی گیس کی فراہمی مکمل رکنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
یوکرین کے بحران میں شدت آنے کے بعد سے، یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کے متعدد دور لگانے میں امریکہ کی پیروی کی ہے، لیکن پابندیوں کے نتیجے میں یورپ میں توانائی کی سپلائی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قدرتی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اور مجموعی طور پر افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ یورپی یونین کے ممالک کو امریکہ اور قطر جیسے ممالک سے مائع قدرتی گیس اعلیٰ قیمتوں پر خریدنے کی کوشش کرنی پڑی، اور  ناروے اور آذربائیجان سے گیس کی درآمدات میں بھی اضافہ کرنا پڑا۔