امریکہ،"نورڈ اسٹریم" پائپ لائن اخراج کا ممکنہ مجرم ہے ،امریکی ماہر

2022/10/05 16:44:19
شیئر:

تین اکتوبر کو  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سابق خصوصی مشیر اور کولمبیا یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر جیفری ساکس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ "نورڈ اسٹریم" گیس پائپ لائن سے ہونے والے اخراج کا سب سے ممکنہ مجرم، امریکہ ہے. اس پائپ لائن سے ہونے والے گیس اخراج سے سب سے زیادہ نقصان روس اور جرمنی کو ہوتا ہے ۔  زیادہ امکان ہے کہ یہ حملہ امریکہ نے  کچھ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کیا ہو گا۔