ڈونیٹسک سمیت چار علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کےمعاہدے باضابطہ طور پر نافذالعمل

2022/10/05 16:48:24
شیئر:

پانچ اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پوٹین کا دستخط کردہ حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ڈونیٹسک سمیت چار علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کے معاہدے باضابطہ طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں، اور  ان چار علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کا تمام تر قانونی عمل مکمل ہو گیا ہے۔ 

روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا، فیڈریشن کونسل نے چار اکتوبر کو ڈونیٹسک، لوگانسک اور زاپورزیا اور خیرسون کے روس کے ساتھ الحاق کے معاہدوں کی توثیق کی۔ سینیٹ کے قانون سازوں نے مکمل اجلاس میں متفقہ طور پر قانون سازی کے حق میں ووٹ دیا۔
تین اکتوبر کو روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ریاستی ڈوما نے ان معاہدوں کی توثیق کی۔
تیس ستمبر کو کریملن میں خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپورزیا کو روسی فیڈریشن میں شامل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کے لیے ایک تقریب منعقد  کی گئی تھی۔