چین کے فراہم کردہ خیمے،پاکستان میں سیلاب متاثرین کی محفوظ پناہ گاہیں

2022/10/06 16:24:08
شیئر:

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے4 اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق، وسط جون سے اب تک، پاکستان میں مون سون بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1,696 تک پہنچ گئی ہے اور 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے خیموں کی پہلی کھیپ تیس اگست کو  کراچی پہنچائی گئی ۔حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کی نامہ نگار نے سیلاب سے شدید متاثرہ صوبہِ سندھ کے ایک گاؤں کا دورہ کیا ، وہاں انہوں نےدیکھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے چین کے فراہم کردہ خیمے  نسبتاً محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

ایک مقامی شخص اقبال نے بتایا کہ یہ خیمے کافی کشادہ اور ہوادار ہیں اور اس میں گھٹن نہیں ہوتی یہ کافی آرام دہ ہیں۔

ایک مقامی سرکاری عہدے دار نور احمد نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مزید محفوظ علاقوں تک منتقل کر دیا گیا ہے، انہیں خوراک، اور پینے کے پانی جیسی روزمرہ ضروریاتِ زندگی فراہم کی گئی ہیں اور یہاں ایک اسکول بھی بنایا گیا ہے۔
پاکستان میں سیلاب آنے کے بعد چینی حکومت کی جانب سے امدادی سازوسامان کی تین کھیپیں پہنچائی گئی ہیں۔
ستمبر کے اواخر تک تیرہ ہزار خیموں ، کمبلوں ، بسکٹس اور ٹماٹروں سمیت دیگر قسم کا امدادی سامان ہوائی جہاز سے پہنچایا گیا ،جب کہ سڑک سے دو سو ٹن پیاز بھی پہنچ چکے ہیں۔مزید امدادی سامان بھی بحری جہاز سے پہنچ چکا ہے یا پہنچ رہا ہے۔