کابل کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔افغان حکام

2022/10/06 16:28:00
شیئر:

افغان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع نے کہا کہ 5 اکتوبر کو کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، جس میں چار افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ کا عملہ اور دیگر شہری مذہبی معمولات کی ادائیگی کے لیے اس مسجد میں جاتے ہیں۔
کسی تنظیم یا فرد نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
حال ہی میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں تواتر سے دھماکے ہو رہے ہیں جن میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ 30 ستمبر کو ایک خودکش بمبار نے کابل میں ایک اعلی تعلیمی و تربیتی مرکز پر حملہ کیا جس میں 53 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے۔