کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے انیسویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا ساتواں کل رکنی اجلاس

2022/10/07 15:35:59
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے  انیسویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا ساتواں کل رکنی اجلاس 7 اکتوبر  کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کے 129 ارکان  نے اجلاس میں شرکت کی ،ووٹ نہ ڈالنے والے ۲ مندوبین بھی اجلاس میں موجود تھے ۔
کل رکنی اجلاس کی صدارت مرکزی کمیشن برائےانضباطی معائنہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے کی  اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیشن برائےانضباطی معائنہ  کے سیکرٹری چاؤ لہ جی  نے اجلاس سے خطاب کیا۔
کل رکنی اجلاس میں  سی پی سی کی  20ویں قومی کانگریس میں، انیسویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کی ورک رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی  گئی۔ اس رپورٹ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں  کل رکنی اجلاس میں نظر ثانی کے لیے پیش کیا جائے گا۔