یونانی کوسٹ گارڈ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ،چھ اکتوبر کو بحیرہ ایجیئن میں جزیرہ
لیزبوس کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی
تعداد 18 ہو گئی ہے۔
کوسٹ گارڈز نے دس افراد کوسمندر میں سے بچایا، جب کہ
مزید ۱۵ افراد کو جزیرہ لیزبوس سے تلاش کر لیا گیا ہے ۔بچ جانے والوں کے مطابق، حادثے کے وقت کشتی
میں تقریباً 40 افراد سوار تھے۔
کوسٹ
گارڈ کی پریس ریلیز کے مطابق، پانچ اکتوبر کی رات جزیرہ کیتھیرا کے قریب ڈوبنے
والی ایک اور کشتی کے 80 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا
کہ کشتی پر تقریباً 95 افراد سوار تھے۔ ان کی قومیتوں کے بارے میں کوئی معلومات
نہیں دی گئیں۔
یونانی وزیر اعظم نے چھ اکتوبر کو جاری ایک بیان میں انسانی
سمگلنگ پر کاری ضرب لگانے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل کی تاکہ اس قسم کے
سانحات دوبارہ رونما نہ ہوں۔