عالمی بینک کی جانب سے بھارت کی متوقع اقتصادی شرح نمو تیسری مرتبہ کم کردی گئی

2022/10/07 15:42:19
شیئر:

چھ اکتوبر کو عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ "ساؤتھ ایشیا اکنامک فوکس" رپورٹ کے مطابق، ورلڈ بینک نے مالی سال 2022-2023 میں بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح کو 7.5 فی صد سے گھٹا کر 6.5 فی صد کر دیا۔ یہ تیسری بار ہے جب عالمی بینک نے بھارت کے لیے اقتصادی ترقی کے اندازے کو تبدیل کیا ہے۔اس کی بنیادی وجوہات روس یوکرین تنازع اور عالمی مالیاتی پالیسی میں سختی کے اثرات ہیں۔
اپریل کے شروع میں، عالمی بینک نے بھارت کی اقتصادی شرح نمو کے اندازے کو 8.7 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دیا اور پھر جون میں اسے  8 فیصد سے گھٹا کر 7.5 فیصد کر دیا تھا۔