اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور ، سیلاب سے بچاؤ کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعلان

2022/10/08 09:09:53
شیئر:

سات تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے دوران سیلاب کے بعد ہنگامی ریسکیو، تعمیر نو اور انسداد آفات  کے لیے پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کے لیے ایک قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد کے مسودے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کو انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کو یقینی بنائے اور تعمیر نو کے کام میں حصہ لے اور پاکستان کی طویل المیعاد بحالی اور تعمیر نو کے لیے معاونت فراہم کرنے کے لیے جلد از جلد ایک کانفرنس کا انعقاد کرے۔