کچھ بڑے ممالک کثیر قطبی دنیا کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں، امریکی ریاستوں کی تنظیم کی جنرل اسمبلی

2022/10/08 15:47:45
شیئر:
7 اکتوبر کو پیرو کے شہر لیما میں منعقد ہونے والی امریکی ریاستوں کی تنظیم کی 52 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس اختتام پزیر ہو گیا۔ اسی روزمنعقد ہونے والے تیسرےکل رکنی اجلاس میں بولیویا کے نائب وزیر خارجہ فریڈی مامانی نے اپنے بیان میں نشاندہی کی کہ انسانیت ایک ساختی اور نظامی بحران کا سامنا کر رہی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم بعض طاقتوں کی خود سری کی وجہ سے کثیر الجہتی نظام کے زوال کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو ایک مضبوط  کثیر قطبی، معقول اور متوازن دنیا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کثیر الجہتی واحد طریقہ کار ہے جو  مختلف ممالک  کے درمیان باہمی احترام کی ضمانت دیتا ہے، لیکن آج کی دنیا میں کثیر الجہتی بحران کا شکار ہے۔
 واضح رہے کہ مذکورہ  جنرل اسمبلی کا موضوع " عدم مساوات اور امتیازی سلوک کی مشترکہ مخالفت" ہے ، اور یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ  امریکی خطے کی انتہائی ناہموار ترقی ، عدم مساوات اور امتیازی سلوک کے پیچھے  امریکہ ہے۔ایک طویل عرصے سے امریکہ نے اپنے مفادات کو دوسرے  امریکی ممالک کے مفادات پر فوقیت دی ہے جس کے نتیجے میں امریکہ اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان دیرینہ اور انتہائی غیر مساوی اور خراب تعلقات اور امیگریشن بحران  جیسے مسائل کا ایک سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔