مقامی وقت کے مطابق 7 اکتوبر کو افغان وزارت تجارت و صنعت نے کہا کہ وہ آئندہ چار
ماہ میں ایران کے راستے مختلف ممالک سے تیل کی درآمد جاری رکھے گی۔
وزارت کے
عہدیدار نے بتایا کہ افغانستان میں درکار تیل عراق، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،
ترکمانستان اور روس سے درآمد کیا جائے گا۔
اس سے قبل افغانستان نے روس کے
ساتھ بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق روس افغانستان کو 20 لاکھ ٹن
تیل برآمد کرے گا۔