امریکہ میں سمندری طوفان "ایان" سے متاثرہ شہری مختلف مشکلات سے دوچار

2022/10/08 15:42:50
شیئر:

 

سی این این کی 6 تاریخ کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان "ایان" سے امریکہ میں 131 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فلوریڈا میں کچھ شدید متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو نہ صرف اپنے عزیز و اقارب کی جدائی برداشت کرنا پڑی ہے  بلکہ اپنے گھر بار کی تباہی کی بھی تکلیف سہنا پڑی ہے۔ متاثرہ عوام امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے سست ردعمل پر مایوس اور غیر مطمئن ہیں۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 7 تاریخ تک ، فلوریڈا میں ایک لاکھ چالیس ہزار متاثرین بدستور بجلی سے محروم  ہیں۔ ریاست کے انتہائی متاثرہ علاقوں میں بہت سے اسکول اب بھی بند ہیں۔کچھ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت نے اس آفت کے بعد ایک ڈیزاسٹر ریلیف سینٹر قائم کیا ہے لیکن امداد کے لیے درخواست دینے کا عمل طویل اور مشکل ہے۔ فلوریڈا کی رہائشی میری نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے موٹل روم حاصل کرنے کے لیے ایک ہفتہ قبل آن لائن درخواست دی تھی لیکن ابھی تک انہیں کوئی جواب نہیں ملا اور انہیں رابطے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔