یورپی یونین کے رہنما توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام

2022/10/08 15:25:35
شیئر:

یورپی یونین کے رہنماؤں کا ایک غیر رسمی اجلاس 7 تاریخ کو چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ میں منعقد ہوا، اجلاس میں شریک رہنماؤں نے توانائی کے مسائل پر مشاورت کی، تاہم کسی ٹھوس اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔
یورپی کمیشن  کی چیئرپرسن ارسولا ووندیلائن  نے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ قدرتی گیس اور بجلی کی حالیہ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے یورپی کمیشن آئندہ چند ہفتوں میں تفصیلی تجاویز لے کر آئے گا، جن میں سپلائرز کے ساتھ مناسب قیمتوں پر گفت و شنید ، قدرتی گیس کی مارکیٹ قیمت اور بجلی کی قیمتوں پر اس کے اثرات کو محدود کرنا شامل ہیں۔
یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان توانائی کی طلب کے مختلف پیمانے، سپلائرز پر انحصار کے مختلف درجے اور توانائی کے مختلف ڈھانچے، ایڈجسٹمنٹ کی مختلف صلاحیتیں  اور اپنے اپنے مفادات کی وجہ سے توانائی کی مجموعی پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے یورپی یونین کے اندر ہمیشہ اختلافات موجود رہے ہیں۔