چین کی لاجسٹک انڈسٹری کے خوشحالی انڈیکس کی ستمبر میں نمایاں بہتری

2022/10/08 10:46:44
شیئر:

چائنا لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ فیڈریشن نے  8 تاریخ کو  اعلان کیا کہ ستمبر میں چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی خوشحالی کا انڈیکس 50.6 فیصد رہا ، جو گزشتہ ماہ سے 4.3 فیصد زیادہ ہے۔ لگاتار دو ماہ تک 50 فیصد سے نیچے رہنے کے بعد، انڈیکس توسیع کی حد میں واپس آ گیا ہے۔  مارکیٹ کی طلب میں نمایاں بہتری آئی ہے، کاروباری حجم میں اضافہ ہوا ہے، اور کارپوریٹ آپریٹنگ اشاریوں نے بہتری کے آثار ظاہر کیے ہیں۔
علاقائی نقطہ نظر سے  ستمبر میں  چین کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی خوشحالی کا انڈیکس گزشتہ ماہ  کے مقابلے میں بالترتیب 2 اور 6 فیصد پوائنٹس سے زیادہ ہو چکا ہے، جو بحالی کے لیےایک اہم محرک ہے۔خاص طور پر  چین کا مرکزی خطہ ستمبر  کے مہینے سے اب تک سب سے زیادہ فعال لاجسٹک سرگرمی والا خطہ رہا ہے۔
اس کے علاوہ  ستمبر میں چین کا قومی لاجسٹک نظام فعال طریقے سے کام کرتا رہا۔ اس حوالے سے ای کامرس ایکسپریس نیٹ ورک نے مضبوط لچک برقرار رکھی، اور کاروباری حجم اور نئے آرڈر کے اشاریئے  تیزی سے بحال ہوئے.