چین نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو ترقی دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ،چینی وزارت خارجہ

2022/10/08 17:11:24
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو  اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو  کی مسلسل ترقی کے ساتھ ،  ترقی پذیر ممالک کے لئے مزید عملی اور  بہتر کام جاری رکھے گا۔ترجمان نے پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور لاؤس جیسے 11 ممالک کی کرنسیوں پر چھپے انفراسٹرکچر کی تصاویر کے حوالے سے کہا کہ ان کرنسیوں پر چھپے ہوئے بنیادی ڈھانچے میں چین کی مدد سے تعمیر کردہ  بندرگاہیں، پل، بجلی گھر، مساجد، پارلیمنٹ کی عمارتیں، اسٹیڈیم، لائبریریاں شامل ہیں۔ یہ خوبصورت بزنس کارڈ ز ہیں جو  چین اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کے سنہری سائن بورڈز ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے ، چین ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور ان کی معیشتوں کو ترقی دینے میں مدد اور حمایت کے لئے پرعزم رہا ہے ، اور چین نے متعلقہ ممالک کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کیا ہے۔